اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

محمد دیباج عابدی آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے صدر منتخب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کر اچی ڈویژن کے 42ویں جہدِ مسلسل و عزم نو سالانہ ڈویژنل کنونشن کا انعقاد امام بارگاہ سید الشہداء، انچولی میں کیا گیا۔ کنونشن میں مجلس وحدت المسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، علامہ غلام عباس رئیسی، مرکزی نائب صدر آئی ایس او پاکستان برادر حسن عارف، مولانا صادق رضا تقوی، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا سمیت علماء کرام، ارکان ذیلی نظارت، ارکانِ ڈویژنل کابینہ، ارکانِ مجلس عمومی سمیت طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دو روز تک جاری رہنے والے کنونشن کے آخری روز مختلف تنظیمی امور کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب بھی کیا گیا۔ نئے ڈویژنل صدر برائے سال 2021-22 کا اعلان مولانا صادق رضا تقوی نے کیا اور نو منتخب صدر محمد دیباج عابدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں راشد عباس نقوی جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کےمرکزی صدر منتخب

اس موقع پر نو منتخب صدر محمد دیباج عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے کوشاں رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس اوپاکستان نے ملی اتحاد کے فروغ کے لیے جہاں ضرورت پڑی اپنے آپ کو پیش کیا اور آئندہ بھی ملی اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتی رہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان ہمیشہ طلبا و طالبات کی رہنمائی میں پیش پیش رہی ہے اور یہی روایت آئندہ بھی جاری رہے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button