اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

راشد عباس نقوی جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کےمرکزی صدر منتخب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا تین روزہ مرکزی کنونشن ملتان میں اختتام پذیر ہوگیا، کنونشن کے اختتام پر سید راشد عباس نقوی کو جے ایس او پاکستان کا پندرہواں مرکزی صدر منتخب کیا گیا، مرکزی کنونشن سے سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ٹیلیفونک خطاب کیا اور مرکزی سینیئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ محمد تقی نقوی، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی، صوبائی صدر ایس یو سی سندھ علامہ اسد اقبال زیدی، علامہ غلام شبیر حیدری، نومنتخب مرکزی صدر سید راشد نقوی، سید اختر بخاری، ڈاکٹر وجاہت پہلوانی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ایک نظریاتی تنظیم کے کارکنوں کی صفات کا ذکر کیا اور طلباء کی روحانی و معنوی زندگی کے حصول کے لیے الہیٰ صفات کو اپنانے کی تلقین کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں عمران خان مظلوموں کو بلیک میلر اور دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں

مقررین نے کہا کہ آپ تمام کارکنان کی قومی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ طلباء کا کردار کسی معاشرے میں بہت اہم ہے، آپ کو بہترین انسان اور طالب علم بننے کے بعد ان طلباء کی مدد کرنی ہے جو مدد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں کو حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیئے، کنونشن میں ملک بھر سے آئے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی اور سینکڑوں اراکین مجلس عمومی نے مرکزی صدر کے انتخاب کیلئے اپنا حق رائے استعمال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button