اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک میں عدم استحکام کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیں گے، جنرل باجوہ

شیعہ نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن و استحکام کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کابھرپور جواب دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات کا جائزہ بھی لیا گیا جب کہ تمام سول اور ملٹری شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کانفرنس کے شرکا نے ملکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع ہر قیمت پر کرنے کے عزم کا اعائدہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن و استحکام کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کوعدم استحکام سےدوچار کرنے کی کوشش کابھرپور جواب دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button