
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ملتان، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں والا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب، ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی اور ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ غزہ پر جاری جارحیت ایک بہت بڑا نسانی المیہ ہے، خوراک اور ادویات کی کمی کے باعث ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، انسانی حقوق کے نام نہاد چیمپیئن خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، بدقسمتی سے مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔