پاکستانی شیعہ خبریں

ملتان، تحریک بیداری اُمت مصطفی کے زیراہتمام طوفان الاقصی ریلی

شیعہ نیوز: تحریک بیداری امت مصطفی ملتان کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے طوفان الاقصی ریلی رضا آباد چوک سے ایم ڈی اے چوک تک نکالی گئی، جس کی قیادت علامہ یونس کمیلی، آغا حسن رضا، آغا مزمل حسین، قمر عباس اور دیگر نے کی، ریلی میں خواتین، بچوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے درج تھے، شرکا لبیک یا رسول اللہ، لبیک یاحسین، لبیک یا غزہ، لبیک یا اقصی کے نعرے لگا رہے تھے، ایم ڈی اے چوک پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصی آپریشن کا ایک سال مکمل ہو گیا، دنیا بھر میں اسرائیل کے ظلم پر آواز اٹھائی جا رہی ہے، مگر امریکہ کی مسلسل پشت پناہی کی وجہ سے اسرائیل ظلم جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر ہے، ہم کل بھی مظلومین فلسطین کے ساتھ تھے اور آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور القدس کی آزادی تک ان کی حمایت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت سے مجاہدین کے حوصلے پست نہیں ہوئے، اسرائیل کے خاتمے اور بیت المقدس کی آزادی تک جہاد جاری رہے گا، ریلی کے آخر میں امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button