پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پارا چنار کو عملی طور پر غزہ بنا دیا گیا ہے، سابق وفاقی وزیر تعلیم منیر گیلانی

شہید قائد ملت جعفریہ علامہ سید عارف حسین الحسینی کے آبائی گاوں پیواڑ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے

شیعہ نیوز : سابق وفاقی وزیر تعلیم اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیرحسین گیلانی نے ضلع کرم میں 24 جولائی سے جاری فسادات کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے سوال کیا ہے کیا پاراچنار پاکستان کا حصہ نہیں کہ عملی طور پر فوج، پولیس اور حکومت کی کہیں رٹ نظر نہیں آ رہی، یہاں دہشت گرد حملہ آور ہیں۔ عملی طور پر پارا چنار کو پاکستان کا غزہ بنا دیا گیا ہے۔ شہید قائد ملت جعفریہ علامہ سید عارف حسین الحسینی کے آبائی گاوں پیواڑ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان سے دہشتگرد طالبان، صدہ، ہنگو، کوہاٹ اور پاراچنار کے اطراف کے علاقوں میں تکفیری گروہ کے دہشت گرد علاقے کے پُرامن عوام پر حملہ آور ہیں۔ حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی کابینہ کا اجلاس، زائرین کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی کا قیام

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈہ پور وفاقی حکومت کیخلاف لفظی گولہ باری سے کچھ ٹائم نکال کر پارا چنار کے حالات پر بھی توجہ دیں، فی الفور موثر اقدامات نہ کئے گئے تو لڑائی دوسرے علاقوں میں بھی پھیل سکتی ہے۔ سید منیر حسین گیلانی نے کہا کہ امن و امان کیلئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے سیز فائر کیا جائے۔ یہاں فسادات پھیلانے والے عناصر چاہے وہ حکومت میں ہوں، اداروں میں ہوں یا دہشت گرد گروہ کے کارندے ان سب کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ان کا قلع قمع کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جنرل ضیاءالحق کے مارشل لائی دور میں بھی ان حساس علاقوں میں نفرت پھیلائی گئی۔ حملے کئے گئے جبکہ پہلے بھی اس علاقے کا چار سال تک محاصرہ جاری رکھا گیا۔ دہشت گرد دندناتے رہے، گزشتہ سال مئی میں سات اساتذہ کو شہید کیا گیا، قاتل ابھی تک گرفتار نہیں کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button