اہم پاکستانی خبریں
منور حسن اور مفتی نعیم کی کورنا سے ہلاکت ہوئی ، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ
شیعہ نیوز : وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نےسندھ اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امیرجماعت اسلامی منور حسن اور مفتی نعیم کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم اورسابق امیر جماعت اسلامی منور حسن کاکورونا وائرس میں مبتلا ہو کرانتقال ہوا ہے۔