پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مشہد مقدس پہنچ گئے

مرادعلی شاہ کے دورۂ مشہد کا مقصد ایرانی صوبے خراسان رضوی اور صوبے سندھ کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ ایران کے شہر مشہد مقدس پہنچ گئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کے دورۂ مشہد کا مقصد ایرانی صوبے خراسان رضوی اور صوبے سندھ کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اعلی سندھ اپنے دورے کے دوران امام رضا (ع) کے روضے کی زیارت کے علاوہ صوبے خراسان رضوی کے گورنر کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ایرانی صوبے خراسان رضوی کے گورنر "علی رضا رزم حسینی” سے ملاقات ہوئی ہے جس میں علی رضا رزم نے مراد علی شاہ کو مشہد مقدس کے سرکاری دورے کی دعوت دی ہے۔

مراد علی شاہ ایران میں منعقدہ عالمی جانوروں، پولٹری اور زراعت کی نمائش کا دورہ بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button