پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ناصر شیرازی کی سربراہی میں وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر سے ملاقات

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کی قیادت میں وزیر مملکت و وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سیاسی اُمور ملک محمد عامر ڈوگر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے حکومت پاکستان کے کردار کو سراہا گیا، مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی اور مرکزی رکن پولیٹیکل کونسل صوبائی سیکرٹری سیاسیات جنوبی پنجاب انجینیئر مہر سخاوت علی سیال شامل تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے ایام امیر المومنین حضرت علی پر کٹنے والی ایف آئی آرز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی آزادی ہمارا بنیادی حق ہے اور اس سے ہمیں کوئی محروم نہیں رکھ سکتا، یوم علی کے موقع پر بالخصوص پنجاب میں بلاوجہ مقدمے اور عزاداران کے ساتھ نامناسب رویہ افسوسناک ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے بھر میں درج مقدمات پر نظرثانی کرے اور ان مقدمات کو فی الفور ختم کرے، اُنہوں نے کہا کہ کرونا جیسی موذی بیماری میں ہمیں ڈاکٹرز کی بتائی ہوئی مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کرنی چاہیئے، محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں میں ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ حکومت اس حوالے سے فی الفور مقدمات ختم کرکے صوبے بھر میں موجود ہیجانی کیفیت کو ختم کرے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی اُمور کے سسر کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button