اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم وفد کی سابق گورنر سندھ محمد زبیر سے خوشگوار ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے وفدنے سابق گورنر سندھ محمد زبیر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے 29 دسمبر کو ہونے والی تعمیر کراچی تعمیر پاکستان آل پارٹیز کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا اور کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ شبیر میثمی نے ملت جعفریہ کے طلباء کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کردیا

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، میر تقی علی ظفر، حیدر عابدی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button