
مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت گزشتہ روز سے زمان پارک میں موجود
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت کارکنان کے ہمراہ گزشتہ روزسے شدید شیلنگ کے باوجود زمان پارک میں موجودہے۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےوائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضو ی گزشتہ رات سے اب تک مرکزی رہنماؤں اور وحدت یوتھ کے کارکنان کے ہمراہ شدید شیلنگ کے باوجودزمان پارک میں موجود ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں حکومت زمان پارک میں نہتے عوام پرپولیس گردی بند کرے
یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی حقیقی آزادی اور پاکستان کی خود مختاری کی جدو جہد میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ غیر ملکی ایجنڈے کے خلاف اول روز سے کھڑی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کا کہنا ہے کہ یہ بیانیہ دراصل شہید قائد علامہ عارف الحسینی اور مجلس وحدت مسلمین کا بنیای منشور ہے اور اس جدو جہد میں تمام کارکنان ہر وقت کوشاں ہیں۔
واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ ہم حسینی ہیں اور مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ نبھاتے ہیں لہذا مجلس وحدت کی قیادت و کارکنان اس مشکل وقت میں یچھے نہیں ہٹیں گے۔