
ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے ضلعی شوریٰ اجلاس کا انعقاد، مرکزی و صوبائی رہنماؤں کی شرکت
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ اور ضلعی شوریٰ کے اجلاس کا انعقاد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں علمدار روڈ پر واقع ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ جس کی صدارت ضلعی صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کی ضلعی کابینہ اراکین اور مختلف یونٹس نے شرکاء کے سامنے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور پارٹی کی فعالیت میں اضافے کے لئے آئیندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی۔ مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اس موقع پر خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ جنہوں نے ضلعی شوریٰ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ضلع و یونٹس کی کارکردگی کو سراہا اور مزید بہتری کی امید ظاہر کی۔
اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور صوبائی صدر کے علاوہ صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی زاکر حسین درانی اس موقع پر خصوصی طور پر شریک ہوئے، جبکہ ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں ضلعی سینئر نائب صدر ماسٹر محمد یونس، ضلعی نائب صدر اول حاجی الطاف حسین، ضلعی نائب صدر دوم حاجی دولت حسین، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسین اخلاقی، ضلعی سیکرٹری روابط فرید احمد، ضلعی سیکرٹری تربیت ڈاکٹر لیاقت علی، ضلعی سیکرٹری تعلیم مظہر علی اور ضلعی یونٹس کے اراکین بھی موجود تھے۔