پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شفقت شیرازی پر مکمل اعتماد، ناروا سلوک میں ملوث عناصر قابل مذمت ہیں، ایم ڈبلیو ایم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ شفقت شیرازی کی قومی اجتماعی فعالیت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، ان کے ساتھ ناروا سلوک میں ملوث عناصر قابل مذمت ہیں۔ یہ قرارداد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکز شوریٰ عمومی کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کی شوری عمومی کے اجلاس میں مشترکہ قرار داد کثرت رائے سےمنظور کرلی گئی ، قرار داد میں کہا گیا گیا کہ حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت شیرازی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا بین الاقوامی چہرہ ہیں،انہوں نے ہمیشہ ملت پاکستان اور ایم ڈبلیوایم کے مسلم سفراء و عالمی اسلامی مقاومتی بلاک کے ساتھ مضبوط اور ٹھوس تعلقات کے فروغ کی ہمیشہ کوشش کی، ان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان کیساتھ ناروا سلوک اور اس میں ملوث عناصر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مظلوموں اور محروموں کی امیدوں کا مرکز ہے

اراکین شوریٰ عمومی نے علامہ ڈاکٹر سیدشفقت حسین شیرازی کی قومی اجتماعی فعالیت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ ماہ ایم ڈبلیوایم کی مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت شیرازی کے خلاف جو بین الاقوامی سطح پر سازش رچی گئی اس میں ملوث عناصر کی پرزور مذمت کرتے ہیں،ذلت و رسوائی ان سازشی عناصر کا ہمیشہ مقدر بنی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button