اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

NA-133ضمنی انتخاب، شیعہ علماء کونسل کی حمایت یافتہ ن لیگ کامیاب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں علامہ ساجد نقوی اور شیعہ علماء کونسل کی حمایت یافتہ مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک نے کامیابی حاصل کرلی۔

ضمنی انتخاب میں شیعہ علماء کونسل کی حمایت یافتہ مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک نے 46811 ووٹ لیے جبکہ مجلس وحدت مسلمین کےحمایت یافتہ پیپلز پارٹی کے اسلم گل 32313 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں وردی والوں نے علامہ فضل عباس قمی کو اغواءکرکے لاپتہ کردیا، ویڈیو دیکھیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے این اے 133 لاہور میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ووٹوں کی تعداد کم ہو گئی اور پیپلز پارٹی کے ووٹ بہت زیادہ بڑھ گئے، پچھلے الیکشن میں ن لیگ نے ساڑھے نواسی ہزار ، تحریک انصاف نے ستتر ہزار اور پیپلز پارٹی نے ساڑھے پانچ ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button