پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

این اے 249، مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے حلقہ این اے 249 بلدیہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار قادر خان مندوخیل کامیاب قرار پا گئے ۔

انتخابی نتائج کے مطابق پی پی پی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے 16156ووٹ حاصل کرکےمسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کو شکست سے دوچار کیا جنہوں نے 15473 ووٹ حاصل کیئے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے نذیر احمد تیسرے نمبر پر رہے ، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال چوتھے، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی پانچویں اور اور ایم کیوایم کے نامزد امیدوار چھٹے نمبر پر رہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں یکساں نصاب کے نام پر اسلامی شناخت ختم کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی، علامہ سبطین سبزواری

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اس حلقے میں صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا جنہیں پولیٹیکل کونسل کی مشاورت سے پاکستان پیپلز پارٹی کی درخواست پر قادر خان مندوخیل کے حق میں دستبردار کروالیا گیاتھا، ایم ڈبلیوایم نے قادر خان مندوخیل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، ڈور ٹو ڈور کیمپین کے ساتھ مختلف یونین کونسلزمیں انتخابی کارنر میٹنگس کا بھی انعقاد کیا گیا اور ووٹرز سپوٹرز کو پی پی پی کے نامزد اورایم ڈبلیوایم کے حمایت یافتہ امیدوار قادر خان مندوخیل کو ووٹ کاسٹ کرنے کی تلقین کی ۔

کراچی کے حلقے این اے 249 بلدیہ میں ضمنی انتخاب میں کامیاب قرار پانے والےپاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد اور مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ امیدوار قادر خان مندوخیل کو ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور سابق امیدوار حلقہ این اے 249 علامہ مبشر حسین نے ٹیلیفون کرکے مبارک باد پیش کی ، قادر خان مندوخیل نے اپنی کامیابی کو ایم ڈبلیوایم کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ میں ساتھ دینے پر علامہ مبشر حسن اور مجلس وحدت کے قائدین کا شکر گزار ہوں، انشاءاللہ جلد وحدت ہاؤس آکر شکریہ اداکروں گا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات سید ناصرحسین شاہ نے بھی علامہ مبشر حسن کوفون کرکے قادر خان مندوخیل کی حمایت اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور ایم ڈبلیوایم کے درمیان حلقہ این اے249 میں انتخابی اتحاد خوش آئند رہا یہ تعلق انشاءاللہ برقرار رہے گا۔

اس موقع پر علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 249 میں شاندار امیابی پر قادر خان مندوخیل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔امید کرتے ہیں حلقہ این اے 249 حلقے کی انتظامی حوالے سے محرومیاں دور ہوں گی۔ضمنی انتخابات میں حلقہ این اے 249 کی عوام نے جعلی تبدیلی کے دعوے داروں کو مسترد کردیا ۔قادر خان مندوخیل کا تعلق ایسی حلقے سے ہے، انشاء اللہ یہ حلقے میں حقیقی تبدیلی لائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button