مشرق وسطی

نجف: ایرانی قونصل خانہ پر حملہ، ایران نے کارروائی کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے نجف اشرف میں ایرانی قونصل خانہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عراقی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حملہ آروں کے خلاف بروقت اور سخت ایکشن لیں۔

سید عباس موسوی نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں عراق کے شہر نجف اشرف میں قائم ایرانی قونصل جنرل پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے نجف اشرف میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے عراق کی حکومت سے کہا کہ وہ اپنی سفارتی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے تہران میں تعینات عراقی سفیر کواپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

انہوں نے عراق سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ذمہ دارانہ رویہ اپنائے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت سفارتی مقامات کے تحفظ کی ذمہ دار ہے اور ایران میں تعینات عراقی سفیر اس حملے پر طلبی ہوئی اور اس حوالے سے شدید احتجاج کیا گیا۔

واضح رہے کہ اقتصادی صورتحال سے ناراض احتجاجیوں کے روپ میں چند شرپسندوں نے عراق کے شہر نجف اشرف میں ایرانی قونصل خانہ پر حملہ کیا اور اس کے بعض حصوں کو آگ لگا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button