پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ناصبیوں کی نواسہ رسولؐ سے دشمنی آشکار، عزاداری پر پابندی کا مطالبہ

شیعہ نیوز: اہل سنت کے لبادے میں موجود اہل بیتؑ دشمن ناصبی بے نقاب ہونے لگے، محرم الحرام میں نکلنے والےنواسۂ رسول امام حسینؑ کی عزاداری کے جلوسوں پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت عظام پاکستان نامی فورم کا اجلاس جمعیت علماء اسلام (سمیع الحق) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی کی صدارت میں مسجد خضراء سمن آباد لاہور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں مولانا زاہد الراشدی، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا عبدالغفار روپڑی، جماعت اسلامی کےڈاکٹر فرید احمد پراچہ، عبداللطیف خالد چیمہ، علامہ زبیر احمد ظہیر، مولانا فہیم الحسن تھانوی، محمد اکرام الہٰی اور قاری محمد قاسم بلوچ شریک تھے۔

اجلاس کے اختتام پر مطالبات پیش کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (سمیع الحق) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی نے کہا کہ شیعہ مراجع، معتبر مذہبی رہنماؤں اور عقائد شیعہ کے مطابق محرم کے جلوس فرض یا واجب نہیں، لہٰذا ایک ایسے کام کیلئے جو نہ فرض ہے نہ واجب، زندگی کا پورا کاروبار معطل رکھنے اور امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے کا کوئی جواز نہیں، اس لیے اس قسم کے جلوسوں پر پابندی عائد کی جائے اور اگر کسی وجہ سے مکمل پابندی عائد نہ کی جا سکتی ہو تو کم از کم ان کے دورانیے اور جگہوں کو محدود کرکے صرف ایک دن ایسی جگہ اس کی اجازت دی جائے، جس سے زندگی کا کاروبار معطل نہ ہو۔

واضح رہے کہ اہل سنت کے لبادے مین چھپ کر اور نام بدل بدل کر تکفیریو ںاور ناصبیوں نے عزاداری سید الشہداء کے خلاف سازشیں روع کر رکھی ہیں تاہم پاکستان کے شیعہ سنی مسلمانوں نے ایام عزا اور ربیع الاول کے جلوسوں میں اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کر کے ان ناصبیوں کو تنہا اور بے نقاب کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button