
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف سربراہی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کیا ہے، جس میں وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس، 9 مئی کے واقعات پر آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ ہفتے ہونا تھا جسے بعد میں ملتوی کیا گیا تھا۔