مشرق وسطی

نیتن یاہو مذاکرات کی راہ میں جان بوجھ کر رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، حماس

شیعہ نیوز: حماس کے اعلی رہنما نے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو جنگ بندی کے معاہدے کی راہ میں ہر ممکن طریقے سے رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

فلسطینی تنظیم حماس نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو پر غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ساتھ معاہدے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا ملزم قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کی دہشت گردی نفرت انگیز ہے، فاطمہ مہاجرانی

تنظیم کے اعلی رہنما حسام بدران نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کے دورہ قاہرہ سے زیادہ امید نہیں ہے کیونکہ امریکہ نیتن یاہو پر جنگ بندی اور امن معاہدے کے لئے کوئی دباو نہیں لگارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے جان بوجھ کر غیر معقول اور ناممکن شرائط پیش کرتے ہیں۔

حماس کے رہنما نے غزہ کی حمایت کرنے پر لبنانی مقاومت کی تعریف کرتے ہوئے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ لبنان کے خلاف صہیونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے واضح موقف اختیار کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button