دنیا

حماس کیساتھ جنگ کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں، نتین یاہو

شیعہ نیوز: اسرائیل کے وزیراعظم "نتین یاہو” نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شدید قیمت چکانے کے باوجود بھی غزہ پر جنگ مسلط رہے گی۔ نتین یاہو نے ان خیالات کا اظہار صیہونی کابینہ کے ایک اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے ہمیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔ اس صورت حال میں جنگ جاری رکھنے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں۔ صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ ہم پوری طاقت سے جنگ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ہم حماس کو ختم کرنے، اپنے یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیل کے لئے خطرہ بننے والے عناصر کے خاتمے تک اپنی پیش قدمی جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ غزہ میں جنگ کے 79ویں روز حماس کی سینئر قیادت نے اعلان کیا کہ اسرائیل کے غزہ پر حملوں سے اب تک 92 یونیورسٹیز اور سکولوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جب کہ 3 لاکھ تیرہ ہزار گھروں کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔

انتہائی افسوسناک بات یہ ہے کہ ان حملوں میں 8200 فلسطینی بچے بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب صیہونی فوج نے آج ایک بیان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حماس کے ساتھ جنگ میں اپنے 14 فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا۔ قابل غور بات یہ ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر صیہونی حملوں کا آغاز امریکہ کی بے پناہ حمایت کے بعد ہوا۔ اس سلسلے میں یورپ کی ہیومن رائٹس واچ تنظیموں نے بتایا کہ طوفان الاقصیٰ کے بعد صیہونی رژیم نے اب تک غزہ کی پٹی سے تقریباً 1200 سے 1400 افراد سمیت 8000 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے حملوں نے غزہ کو ویران کر دیا ہے اور غزہ میں اس وقت دو ملین افراد کو صاف پانی و خوراک کا کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button