دنیا

نیتن یاہو کے مستعفی ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اسرائیلی عوام

شیعہ نیوز : صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ جہاں شدت آ رہی ہے وہیں مظاہرین نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کے مستعفی ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف اسرائیل کے مختلف علاقوں من جملہ سدہ بوکر میں کورونا کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن کے دوران زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نیتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔

اسرائیل کے زیر قبضہ مختلف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ کئی مہینے سے نیتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی ناقص کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔

مظاہرین، کورونا کے معاملے میں نیتن یاہو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی مالی بدعنوانی کے باعث جلد سے جلد ان کے استعفے کے طالب ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close