
امریکہ نے عراقی استقامتی محاذ پر نئی پابندیاں عائد کر دی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی سینیٹر و پارلیمانی اتحاد الفتح کے نمائندے حامد الموسوی نے عراق کے استقامتی محاذ سے وابستہ فورسز کتائب حزب اللہ اور عصائب اہل الحق کے رہنماؤں پر امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں پر شدید تنقید کی ہے۔
ایک مقامی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو میں حامد الموسوی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایسے استقامتی گروہوں اور قومی شخصیات پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جنہوں نے ملکی سطح پر دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
حامد الموسوی کا کہنا تھا کہ امریکہ ان شخصیات پر پابندیاں لگا رہا ہے جنہوں نے دہشتگردی کو خطے کے ممالک سمیت دنیا بھر میں پھیلنے سے بھی روکا ہے۔
ان کہنا تھا کہ عراق میں امریکی موجودگی بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے اور عراقی قوم کبھی اس صورتحال کو قبول نہ کرے گی جسے امریکہ اس پر تھوپنا چاہتا ہے۔