مشرق وسطی

دراندازی کرنے والا دشمن کا کوئی بھی طیارہ محفوظ نہیں، ایران

بریگیڈیئر علی رضا الہامی نے آج تہران میں مسلح افواج کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے اپنی توانائیوں سے دشمن کے ہر قسم کے طیاروں کی ملک میں دراندازی کو غیر ممکن بنا دیا ہے اور دشمن کی طرف سے کسی بھی شکل میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کی صورت میں اُسے ایئر ڈفینس یونٹ کے ٹھوس اور دنداں شکن جواب سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی آرمی اس وقت ایک بے نظیر دفاعی قوت کی حامل ہے اور وہ دشمن کی طرف سے فضا، زمین یا سمندر میں ہر قسم کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی بھرپور توانائی رکھتی ہے۔

ایران آرمی کے ایئر ڈفینس یونٹ کے ڈپٹی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی مسلح افواج کی دفاعی قوت روز بروز ترقی کا سفر طے کر رہی ہیں اور دن گزرنے کے ساتھ ساتھ پہلے کی بنسبت مزید مستحکم ہوتی جا رہی ہیں اور اس وقت خود کو درکار ٹیکنالوجی کے حصول اور لازمی وسائل و آلات کی تیاری میں اپنی تمام تر قوت کے ساتھ میدان میں سرگرم عمل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button