اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈکٹیشن لیں گے نہ قومی مفادات پر سمجھوتا ہوگا، وفاقی وزیر کا واضح پیغام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں اجتماعی قیادت کی حمایت کرتا ہے۔، FATF ہویا پاک امریکا تعلقات ، پاکستان ہر محاذ پر کامیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی مفادات پر سمجھوتا کرنےکا وقت گذر گیا۔ اب نہ کوئی ڈکٹیشن ہوگی نہ غیر ملکی سکرپٹ ،نہ ایجنڈا ، پاکستان اپنے مفادات کا خود تحفظ کرے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں امریکا چاہتا تھا پاکستان امداد کے بدلے ہر وہ کام کرےجو امریکا کہے

انہوں نے کہا کہ کستان دنیا میں اجتماعی قیادت کی حمایت کرتا ہے۔FATF ہویا پاک امریکا تعلقات ، پاکستان ہر محاذ پر کامیاب ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں جوہرٹاؤن دھماکے کا ماسٹر مائنڈ پیٹر پال ڈیوڈ امریکی شہری نکلا

یاد رہے کہوفاقی وزیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے دوٹوک انکار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات اہم موڑ پر ہیں جبکہ بعض تجزیہ کاروں کہنا ہے کہ لاہور جوہر ٹاؤن دھماکہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو پیغام ہے کہ امریکہ کو ناراض کرنے پر پاکستان کو سخت حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button