ناوابستہ تحریک کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت
شیعہ نیوز: ناوابستہ تحریک نے تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے پر مبنی صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
العالم نیوز پورٹل کے مطابق ناوابستہ تحریک نیم نے تہران میں ناجائز صیہونی ٹولے کے اُس اقدام کی شدید مذمت کی جس میں اُس نے حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا۔
مذکورہ تنظیم نے منگل کے روز ایک بیان جاری کر کے صیہونی اقدام کو ایک دہشت گردانہ اقدام سے تعبیر کیا اور اُسے بین الاقوامی ضابطوں، عالمی قوانین اور ایران کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیش کے طلبہ کا ایک اور مطالبہ منظور، محمد یونس عبوری حکومت کے نئے سربراہ مقرر
بیان میں مزید آیا ہے کہ یہ دہشت گردانہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسماعیل ہنیہ ایران کی دعوت پر نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران میں موجود تھے۔
اس تحریک نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور خطے کے دیگر ممالک میں سیاسی رہنماؤں، صحافیوں، میڈیا کے ارکان اور خواتین اور بچوں سمیت معصوم شہریوں کا قتل بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ اور غزہ میں ایک مستقل اور پائیدار جنگ بندی کے حصول کے لئے جاری کوششوں کی راہ میں رکاوٹ ہے۔