دنیا

شمالی کوریا کا امریکہ کو دندان شکن جواب

شیعہ نیوز: شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ہم نے امریکی فوجی اڈے کی تصویر بنا لی ہے۔

شمالی کوریا کی حکومت نےدعویٰ کیا کہ ملک کے فوجی سیٹلائٹ نے سان ڈیاگو میں امریکی فوجی تنصیبات کی تصاویر حاصل کر لی ہیں۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے رپورٹ موصول ہونے کے بعد جاپان اور نہر سویز کی تصاویر کے ساتھ ہی ان تصاویر کا بھی مشاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حکومت کا فضائی حملہ

اس سے قبل پیونگ یانگ حکومت نے کہا تھا کہ ملک کے فوجی جاسوسی سیٹلائٹ نے وائٹ ہاؤس، پینٹاگون اور امریکی جوہری طیارہ بردار بحری بیڑوں کی تصاویر لی تھیں۔

گزشتہ ہفتے منگل کی شام، جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف نے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے اپنے طے شدہ فوجی جاسوس سیٹلائٹ کو مقررہ وقت سے ایک دن پہلے لانچ کردیا تھا۔

شمالی کوریا کے امور سے متعلق واشنگٹن، سیول اور ٹوکیو کی حکومتوں کے خصوصی نمائندوں نے ایک مشترکہ بیان میں پیونگ یانگ کی جانب سے فوجی سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے اقدام کی مذمت کی تھی ۔

اس سے قبل شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ری پیونگ چول نے ایک فوجی جاسوسی سیٹلائٹ کے لانچ کو امریکہ کی نگرانی کے مقصد سے ڈیٹرنس اور جنگی تیاری کو مضبوط کرنے کے لیے ایک ضروری اقدام قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button