اہم پاکستانی خبریں

شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز: شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا اور اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button