پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

توہین قرآن پر او آئی سی اور عالمی اداروں کو جاگنا ہو گا،حسین مقدسی

شیعہ نیوز:ہفتہ ولایت کے آغاز پر جلسوں، محافلِ میلاد، کانفرنسوں اور سیمینارز کا انعقاد کِیا گیا ۔ جمعہ کے اجتماعات میں سویڈن میں قرآنِ مجید کی توہین اور بے حرمتی کے خلاف مذمتی قراردادیں بھی منظور کی گئیں ۔ ہیڈ کوارٹر مکتبِ تشیُع میں خطاب کرتے ہوئے تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ توہینِ قرآن پر او آئی سی، چالیس ملکی اتحاد اور عالمی اداروں کو جاگنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شعائر اللہ اور مشاہیرِ اسلام ہی مسلمانوں کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ولایتِ علیؓ کا پرچم لے کر اولیائے کرام نے دنیا کے کونے کونے میں تو حید و رسالتؐ کا پیغام عام کِیا ۔دریں اثناء قرآنِ مجید کی توہین کے خلاف ایف الیون میں ٹی این ایف جے کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی اور دیگر علمائے کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button