تیل ہتھیار نہیں ، امریکہ میں تیل مہنگا تو ہم کیا کریں ؟ سعودی عرب
شیعہ نیوز:عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب ، امریکہ میں ایندھن کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار نہیں ہے کیونکہ سعودی عرب ، تیل کو ہتھیار نہیں سمجھتا ۔
واضح رہے یورپ اور امریکہ میں تیل کے یورپ میں انرجی کا بحران بدتر ہوتا جا رہا ہے ۔
رپورٹوں کے مطابق جرمنی اور برطانیہ میں ہزاروں کمپنیاں دیوالیہ ہو چکی ہیں اور ہر دن یورپ میں مظاہرے ہو رہے ہيں ۔ سویڈن اور اٹلی جیسے ملکوں میں دائیں بازو کی جماعتوں کی انتخابت میں جیت کی وجہ یورپی یونین کے لئے بھی خطرہ بڑھتا جار ہا ہے ان حالات میں یورپ میں سردیوں کی جانب سخت تشویش ہے اور اس بر اعظم کے رہنماؤں کی سمجھ میں نہيں آ رہا ہے کہ وہ روس کے گیس کی کمی کس طرح سے پوری کریں گے ان حالات میں اوپک پلس نے امریکہ کے لاکھ اصرار کے باوجود ، پیداوار کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر امریکہ اور یورپ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے یورپ میں میڈيا ، اسے روس اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں استحکام کا ثبوت قرار دے رہا ہے ۔ امریکہ میں بھی انرجی کا قومی ذخیرہ ، گزشتہ پینتیس برسوں کے دوران سب سے نچلی سطح پر اور یورپی بینک ، معاشی بحران کی جانب سے بھی خبردار کر رہے ہیں ۔