اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اوکاڑہ: جامع مسجد و مدرسہ ہجویری میں معلم کی جانب سے فحش ڈانس پارٹی کا اہتمام

جامع مسجد و مدرسہ ہجویری میں اس فحش ڈانس پارٹی کا انتظام مدرسے کے قاری عاشق  نے اپنے عزیز واقارب کے اصرار پر کروایا

شیعہ نیوز: اطلاعات کئ مطابق اوکاڑہ میں کالج روڈ پر واقع جامع مسجد و مدرسہ میں مدرسے کے معلم قاری عاشق  نے بیٹی کی رسم حناء کے موقع پر فحش ناچ گانے کا اہتمام کیا، یادریے کہ مدرسہ کے اوپر جامع مسجد ہجویری بھی قائم ہے۔ مدرسے کے معلم قاری عاشق کی جانب سے منعقدہ اس فحش ڈانس پارٹی کے دوران رقاصاؤں پر نوٹ بھی نچھاور کیے جاتے رہے۔

جامع مسجد و مدرسہ ہجویری میں اس فحش ڈانس پارٹی کا انتظام مدرسے کے قاری عاشق  نے اپنے عزیز واقارب کے اصرار پر کروایا، ڈانس پارٹی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر مذہبی اور شہری حلقو ں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جس کے بعد مقامی پولیس کا جامع مسجد و مدرسہ ہجویری پر چھاپہ، چھاپے کے بعد ڈانس پارٹی میں موجود افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کے بارے میں عرب ممالک کی بے حسی افسوسناک ہے، اقوام متحدہ

اوکاڑہ پولیس نے مدرسہ کے معلم قاری عاشق حسین سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرکے کاروائی شروع کردی۔

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button