
غزہ جنگ کے دو سو پینتیسویں روز بھی مزاحمتی گروہوں کی کارروائیاں جاری
شیعہ نیوز: آج غزہ جنگ کے 235ویں دن بھی فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے صیہونی حکومت کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔
شہاب نیوز ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ مجاہدین بٹالین نے رفح کے مشرق میں صیہونی فوج کی امیتا بٹالین بیس کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : اسپین اسرائیل کی توہین کا منہ توڑ جواب دے گا، ہسپانوی وزیر خارجہ
اس کے علاوہ مزاحمتی گروہ القدس فورسز نے اعلان کیا کہ قسام بریگیڈ کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں انہوں نے جبالیہ کے شمال میں نورا الکعبی عمارت پر صیہونی قابض فوج کو 60 ایم ایم مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ القدس فورسز نے جبالیہ میں ایک اسرائیلی کواڈ کاپٹر کو بھی مار گرایا۔
مجاہدین بٹالین نے بھی نیتسارم کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
شہدائے الاقصیٰ نے بھی اطلاع دی ہے کہ انہوں نے جبالیہ میں ایک گھر پر قابض اسرائیلی فوجیوں کو قلعہ شکن راکٹ سے نشانہ بنایا جس سے زبردست جانی نقصان پہنچا ہے۔