پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک فوج کا کُرم میں بےلگام تکفیری دہشت گردوں کےخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں کیمپ قائم کیے جائیں گے۔

شیعہ نیوز : پاک فوج اور حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم میں قابض تکفیری وہابی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر  نے ٹل اور ہنگو میں متاثرین کے لیے ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں کیمپ قائم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان صاحب ! نااہل علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر محمد علی سیف کو فوری برطرف کریں

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کے لیے صوبائی محکمہ ریلیف کو خط ارسال کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کیمپوں کے قیام کا مقصد آپریشن کے دوران مقامی آبادی کا تحفظ ہے۔

اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرم میں قیام امن کے لیے متحارب قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا، تاہم اس کے بعد بھی دہشتگردی پر کنٹرول نہیں کیا جاسکا۔

گزشتہ روز لوئر کرم میں اشیائے خورونوش لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے، جبکہ حملے میں 5 ڈرائیوروں سمیت 6 لاپتا شیعہ ڈرائیورز اور ایک شیعہ مسافر کی لاشیں کل ملی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button