
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ٹی ٹی پی خوارج کے خلاف ایس ایس جی کمانڈوز کی کاروائی، درجنوں واصل جہنم
گزشتہ روز ژوب کے علاقے سرتوئی میں پاکستانی ایس ایس جی فورسز نے افغانستان سے آنے والے تکفیری خارجی عسکریت پسندوں کے گروہ (تشکیل) کو نشانہ بنایا جس میں افغان شہری بھی شامل تھے
شیعہ نیوز: تکفیری خوارج پاکستانی طالبان ( ٹی ٹی پی ) سے منسلک ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ انکے پندرہ تکفیری عسکریت پسندوں پر مشتمل ایک گروپ (تشکیل) پر جنوبی بلوچستان کے ضلع ژوب سے گزرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے حملہ کر کے واصل جہنم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا مسئلہ صہیونی حکومت نہیں بلکہ حزب اللہ اور بشار الاسد کے عناصر ہیں، الجولانی
گزشتہ روز ژوب کے علاقے سرتوئی میں پاکستانی ایس ایس جی فورسز نے افغانستان سے آنے والے تکفیری خارجی عسکریت پسندوں کے گروہ (تشکیل) کو نشانہ بنایا جس میں افغان شہری بھی شامل تھے۔ تکفیری خوارج طالبان کا یہ گروپ دہشتگردی کے ارادے سے ڈی آئی خان کی طرف بڑھ رہا تھا۔