اہم پاکستانی خبریں

سندھ کے تمام اضلاع میں ہماری حکومت بنے گی، مراد علی شاہ

شیعہ نیوز:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہماری حکومت بنے گی، سارے ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین اور میئر پیپلز پارٹی کے ہوں گے۔

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر میں میرے سوا کوئی سواری نہیں کرتا، سیلاب کے دوران اگر ہیلی کاپٹر تفریح کیلئے استعمال کیا ہے تو پھر تنقید کرسکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دفتر کا کام ختم ہونے کے بعد میں اپنی ذاتی گاڑی میں گھر جاتا ہوں، 25 ارب کا این ٹیکنالوجی پارک کا منصوبہ پر کام چل رہا ہے، گزشتہ سال 10 ارب روپے ہم نے سیف سٹی پروجیکٹ پر رکھے تھے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے 22 ایگزٹ پوائنٹس ہیں ان پر کام چل رہا ہے، فیس آئیڈنٹی فکیش ہونی چائے، کراچی میں پانی کی کمی ہے، یہاں لوگوں کے حساب سے پانی کی کمی ہے اور ضائع بھی زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے فور کی ناکامی کی وجہ واٹر بورڈ کی نااہلی ہے، میں مانتا ہوں کہ گنجائش کا مسئلہ ہے، میں نے ہدایت کی ہے کہ جو بھی سرگرمی ہو آگاہ کیا جائے، کراچی میں پانی چوری ہوتا ہے، 600 ملین روپے کاواٹر امپروومینٹ پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کیوں پیپلز پارٹی کو سندھ کے لوگ ووٹ دیتے ہیں؟ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کی خدمت کرتی ہے اس لیے ووٹ ملتے ہیں، سندھ کے تمام اضلاع میں ہماری حکومت بنے گی، سارے ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین اور میئر پیپلز پارٹی کے ہوں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button