اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کے دورے پر کہنا تھا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو موجودہ سکیورٹی کی صورت حال، ضم شدہ قبائلی اضلاع اور بارڈر پر باڑ کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔ کور ہیڈکورٹرز آمد پر آرمی چیف کا کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں سی ٹی ڈی کا آپریشن، بلوچ ریپبلکن آرمی سے بھاری اسلحہ و بارود برآمد

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان میں امن مکمل طور پر بحال ہو گا۔

آرمی چیف نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے حوالے سے سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button