اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہرنائی میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 فوجی شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 6 فوجی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ شب فلائنگ مشن پر جانے والا پاک فوج کا ہیلی کاپٹر کھوسٹ ہرنائی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایٹمی ملک کے وزیراعظم ہاؤس کی گفتگو تین لاکھ ڈالر میں ڈارک ویب پر دستیاب ہے، فواد چوہدری

افسوسناک حادثہ کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دو پائلٹس سمیت موجود تمام اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد، نائیک جلیل، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی شعیب، سپاہی محمد عمران شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button