دنیا

پاکستان و بھارت کے درمیان جنگ میں 10 کروڑ افراد کی ہلاکت کا خدشہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ ہوئی تو 10 کروڑ افراد مارے جائیں گے ۔

سائنس ایڈوانس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان اگر جوہری جنگ کی نوبت آتی ہے تو دونوں ہی ممالک کو کافی نقصان ہوگا ۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی ہے ۔ دونوں کے درمیان گزشتہ کچھ وقت سے جاری کشیدگی کے درمیان امریکہ کی ایک رپورٹ نے کافی تشویشناک اعداد و شمار پیش کئے ہیں ۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ ہوئی تو 10 کروڑ سے زیادہ لوگ مارے جائیں گے ۔

رٹگرس یونیورسٹی کے پروفیسر ایلن روباک اور دیگر سائنسدانوں کے مطابق جنگ کے دوران جو نقصان ہوگا ، اس کے بارے میں سبھی جانتے ہیں لیکن جنگ کے بعد بھی لاکھوں لوگ مارے جاتے رہیں گے ۔

سائنسدانوں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جوہری جنگ کی صورت میں زمین پر پہنچنے والی سورج کی روشنی کافی کم ہوجائے گی ، جس کی وجہ سے بارش میں بھی کمی ہوگی ۔ ان سب کا اثر براہ راست زمین پر پڑے گا ، کھیتی تباہ ہوجائے گی اور پیداوار میں بھیانک گراوٹ آئے گی ۔

ریسرچ کرنے والوں کے مطابق بھارت اور پاکستان کے پاس 400-500 نیوکلیائی ہتھیار موجود ہیں ۔ جنگ کی صورت میں اگر ان ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تو اس کا اثر عالمی ماحولیات کیلئے بھی تباہ کن ہوگا ۔

اس رپورٹ میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ ہوتی ہے ، تو جس طرح کے نتائج ہوں گے ، اس سے باہر نکلنے میں دنیا کو 10 سال سے بھی زیادہ عرصہ لگے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button