پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے پاکستان کے سجادہ نشینوں اور پیران کرام کی ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرجع عالی قدر آیت اللہ شیخ حافظ بشیر حسین نجفی سے سجادہ نشین دربار حضرت سخی سلطان باہو اور سجادہ نشین دربار بابا فرید گنج شکر کی اپنے وفد سمیت ملاقات ۔

تفصیلات کے مطابق مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سجادہ نشین دربار سلطان باہو،دیوان احمد مسعود چشتی سجادہ نشین دربار بابا فرید گنج شکر،پیر سید علی حیدر شاہ سجادہ نشین حضور دائم الحضوری، پیر سکندر سلطان قادری مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت الصالحین پاکستان، پیر صوفی محمد اقبال نقشبندی ،صاحبزادہ سید بلال شاہ ہاشمی، قاری مہدی حیات نعیمی،صاحبزادہ سید عمیر شاہ اور وفد کے باقی معززین نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایم ڈبلیو ایم اور پیپلز پارٹی میں قربتیں ،آصف زرداری اور علامہ راجہ ناصر عباس کی ملاقات

اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی زیارت تھا۔اس ملاقات میں مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے فرمایا امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام مسلمانوں کے لیے وحدت و یگانگت کا مرکز ہیں کیونکہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ذات گرامی پر تمام مسلمان کا اتفاق ہے۔

مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اس بات پر تاکید فرمائی کہ جس طرح آپ نے عراق میں اور خصوصاً تشیع کے بنیادی مرکز نجف اشرف میں وحدت کی فضا کو ملاحظہ کیا ایسی فضا پاکستان میں بنانے کی ضرورت ہے۔آپ میں نفرت و تفرقہ کو ختم کر کے بھائی چارہ اور محبت کو رواج دینے کی ضرورت ہے اور پاکستان سے محبت کا یہی تقاضا ہے۔

دوسری جانب آئے ہوئے معززین نے اس وحدت بین المسلمین کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان میں وہ اس پیغام کو پھر پور طور پہنچائیں گے اور اس سلسلے میں اپنا کردار بھی نبھائیں گے۔آخر پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مسلمانوں کی حفاظت و وحدت کے لیے دعا فرمائی اور آئے ہوئے وفد نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button