اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستانی سینٹ کے چیرمین کی ایران آمد ؛ روضہ امام رضا ؑ پرحاضری

شیعہ نیوز:پاکستان کی سینٹ کے چیرمین "محمد صادق سنجرانی نے آج تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹرسید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات کی-

اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے ایران اور پاکستان کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتوں پر تاکید کی اور اس کے ساتھ ہی افغانستان کی سرنوشت کو خود افغان عوام کے سپرد کئے جانے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی مقام پر امریکی مداخلت مسائل کے حل میں موثر واقع نہيں ہوئی ہے بلکہ جہاں بھی امریکہ نے قدم رکھا ہے وہاں مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھے ہیں۔

پاکستانی سینٹ کے چیرمین "محمد صادق سنجرانی” نے جو اپنے ایک وفد کے ہمراہ صدر سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ایران آئے ہیں، تہران پہچنے سے قبل انہوں نے مشہد مقدس میں آستان قدس رضوی پر حاضری دی۔محمد صادق سنجرانی نے اس موقع پر اپنے ایک بیان میں آستانہ قدس رضوی پر حاضری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے خادمین امام رضا علیہ السلام کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان شااللہ امام رضاعلیہ السلام کے طفیل مسلمانان عالم خصوصا ایران اور پاکستان کے عوام کی مشکلات دور ہوجائيں گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button