اہم پاکستانی خبریں

پاکستان کے وزیر دفاع: خطے میں دہشت گردی امریکی پالیسیوں کا نتیجہ ہے

شیعہ نیوز: پاکستان کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں درپیش چیلنجوں کی وجہ امریکی جنگوں کے لیے اسلام آباد کی حمایت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں واشنگٹن سمیت مغربی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان آج دہشت گردی کا شکار ہے۔

اتوار کو  رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے  روس کے RT ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سفارت کاری اور دیرپا امن کے لیے کوشاں ہے، لیکن ساتھ ہی دھمکیوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کشیدگی میں اضافہ نہیں کرتا تو پاکستان کوئی فوجی کارروائی نہیں کرے گا۔ بصورت دیگر پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا متناسب اور اعلیٰ سطحی جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : دو ارب مسلمانوں کی غزہ کو حقیقی مدد فراہم کرنے میں ناکامی شرمناک ہے: فوزی برہوم

پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے بھارت کو پھلگام پر حالیہ حملے کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کرنے کی تجویز کا حوالہ ادیتے ہوئے، خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اس تجویز کو قبول کرکے، نئی دہلی حملے کے اصل مجرموں کی شناخت اور سزا دینے میں مدد کر سکتا ہے۔۔

پاکستانی وزیر دفاع نے جو خطے میں امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں بالخصوص فلسطینیوں کے قتل عام میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کے سخت ناقد کے طور پر جانے جاتے ہیں، نے اعتراف کیا کہ بدقسمتی سے امریکہ کی جنگوں میں ہماری شرکت درست نہیں تھی اور ان جنگوں کا پاکستان سے کبھی کوئی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکیوں کو افغانستان میں سوویت یونین کے ساتھ جنگ ​​میں ہماری مدد کی ضرورت تھی، پھر 11 ستمبر کے حملوں کے بعد، انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کو اپنا اتحادی قرار دیا، لیکن اس صورتحال نے پاکستان کو دہشت گردی کی آگ میں مبتلا کردیا۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آج پاکستان میں ہمیں جن چیلنجز کا سامنا ہے وہ خطے میں مغربی اور امریکی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، جو 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد شدت اختیار کرگئیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button