انصاراللہ کا فلسطین میں اسرائیلی مراکز کو نشانہ بنانے کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کا کہناہے کہ مقبوضہ فلسطین میں موجود اسرائیلی غاصب فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یمن میں اسلامی مزاحتمی تحریک کے رہنما کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے یمن پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو ہم مقبوضہ فلسطین میں موجود اسرائیلی مراکز کو نشانہ بنائیں گے۔
اسلامی مزاحتمی تحریک کے رہنما محمد البخیتی نے المیادین ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ یمن اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔
البختی کا کہنا ہےتھا جب ہم سعودی عرب کو نشانہ بناسکتےہیں تو اسرائیل کو نشانہ بنانا کوئی مشکل کام نہیں۔
انہوں نے سعودی حکام سے کہا یمن پر حملہ سعودی عرب کے فائدے میں نہیں بلکہ یمن کے خلاف جنگ میں اسرائیل اور امریکہ فائدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے یمن کے خلاف جارحیت کرنے کی حماقت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا سعودی عرب کی حمایت میں یمن کے خلاف کسی بھی کارروائی کا پریشان کن جواب دیا جائے گا۔