اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

فلسطینی قوم امریکی منصوبے ’’صدی کی ڈیل‘‘ کو دفن کر دےگی۔ حماس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم امریکہ کے منصوبے ’’صدی کی ڈیل‘‘ کو ناکام بنانے اور اسے زمین میں دفن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے زور دے کر کہا کہ ہماری قوم اور مزاحمت ’’صدی کی ڈیل‘‘ معاہدے کو روکنے اور اسے ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

قاسم نے ایک بیان میں کہا مزاحمت نے گذشتہ سال نومبر میں قابض صیہونی حکومت صدی کی ڈیل کو آگے بڑھانے میں ناکام بنا دیا۔ اسرائیل میں سیاسی خلاء نے امریکی انتظامیہ کو صدی کی ڈیل کو آگے بڑھانے سے روک دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج مشرق وسطیٰ کے لیے ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے استعفیٰ دے دیا۔ ہماری قوم تیزی سے اس معاہدے کا سامنا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور مزاحمت اسے ہمیشہ کے لئے دفن کر دے گی۔

جمعرات کی شام امریکی میڈیا نے انکشاف کیا کہ گرین بیلٹ نے ’’صدی کا سودا‘‘ کے نام سے مشہور امریکی امن منصوبے کے اعلان کے بعد استعفیٰ دینے کا ارادہ کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے تصدیق کی ہے کہ معاہدہ شائع ہونے کے بعد جیسن گرین بیلٹ مستعفی ہوجائیں گے۔

اخبار نے نشاندہی کی کہ گرین بیلٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیریڈ کشنر کے ساتھ مل کر سنہ 2017ء کو صدی کی ڈیل نامی منصوبے پر کام شروع کیا تھا۔

’’صدی کی ڈیل‘‘، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ذریعہ تیار کردہ ایک امن منصوبہ ہے جسے کئی بار ملتوی کیا گیا۔ فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت اور مہاجرین کی واپسی کے حق سمیت ’’اسرائیل‘‘ کے ناجائز قبضے کی حمایت پر امریکی امن منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button