مشرق وسطی

فلسطینی مزاحمت نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے، علی باقری کنی

شیعہ نیوز: ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی مزاحمت نے صیہونی حکومت کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے کہا کہ جب طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع ہوا تو کسی بھی ملک نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات نہیں توڑے بلکہ بعض ممالک نے صیہونی حکومت کے تعلقات کو معمول پر لانے کی بنیاد رکھی۔

یہ بھی پڑھیں : رفح اسرائیلی حکومت کے خاتمے کی آخری منزل بن چکا ہے، حجت الاسلام ابو ترابی فرد

لیکن آج لاطینی امریکہ سمیت دنیا کے تمام حصوں میں ایک قابل ذکر تعداد نے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے اقتصادی اور سیاسی تعلقات منقطع کر لیے ہیں، آج ہم امریکہ کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں فلسطین کی حمایت میں بڑے پیمانے پر عوامی تحریک کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت عالمی سطح پر بھی اپنی مصنوعی حیثیت کھو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button