پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار کےاعلی سطحی وفد کی کمشنر کوہاٹ سے ملاقات

ملاقات میں ٹل پاراچنار روڈ کو کھولنے اور ضلع کرم میں قیام امن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر مشران نے کہا کہ ضلع کرم میں پائیدار امن قائم کرنے کی ضرورت ہے

شیعہ نیوز: پاراچنار کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کمشنر کوہاٹ ڈویژن کے ساتھ اہم ملاقات کی، وفد میں سیکرٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش، صدر تحریک حسینی سید تجمل حسین، سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری، سابق سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی ضامن حسین، سابق سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی حامد حسین اور دیگر شامل تھے۔

ملاقات میں ٹل پاراچنار روڈ کو کھولنے اور ضلع کرم میں قیام امن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر مشران نے کہا کہ ضلع کرم میں پائیدار امن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی کے حکومت گورنر کے ساتھ مل کر پاراچنار مسئلے پر بیٹھے، وزیر قانون اعظم تارڑ

امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا ہوگی، زمینی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں، حکومت زمینی تنازعات کے حل میں سنجیدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ زمینی تنازعات کے پرامن حل کیلئے لینڈ کمیشن بنایا گیا ہے، کمیشن کو چاہیے کہ تنازعات کے فیصلے جلد کرے تاکہ علاقے میں امن قائم ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button