پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنارتحصیل چیئرمین کی نشست پر ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار مزمل فصیح کامیاب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات2022 کے دوسرے مرحلے میں پاراچنار میں ہونے والے تحصیل چیئرمین کے انتخاب میں مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار مزمل حسین فصیح واضح برتری کے ساتھ کامیاب قرار پا گئے ہیں۔ ان کے مقابل پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحصیل چیئرمین پاراچنار کی نشست پر کامیاب قرار پانے والے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار مزمل حسین فصیح نے28ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے میدان ما ر لیا جبکہ ان کے مقابل حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جعفر حسین 13 ہزار سے زائد ووٹ لیکر دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوارجلال حسین 10 ہزار سے زائد ووٹ لیکرتیسرے نمبر پر رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان کا سب سے بڑا دشمن امریکا ہے: علامہ حسن ظفر نقوی

مزمل فصیح کی کامیابی کی خبر ملتے ہی پاراچنار کے غیورمومنین اور ایم ڈبلیوایم کےکارکنان نے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

مزمل فصیح نے کامیابی کے بعد بڑے عوامی جلوس کے ہمراہ قبور شہداء اور بزرگ علماء کی خدمت میں حاضری دی، مزمل فصیح کی کامیابی پر سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر قائدین نے بھی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button