پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار بڑی تباہی سے بچ گیا، روز عاشور خودکش حملہ آور پکڑا گیا

خودکش حملہ آور کو حوالے کرنے کیلئے حکومت عوام پر شدید دباؤ ڈال رہی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاراچنار کے سرحدی گاؤں خرلاچی سےعوامی رضاکار فورس نے ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق روز عاشور پاراچنار کے ایک سرحدی گاؤں خرلاچی سے عوامی رضاکار فورس کو اطلاع ملی کہ وہاں تین خودکش حملہ آور موجود ہیں ، جن میں سے ایک کو عوامی رضاکار فورس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

شدید چیکنگ اور چیک پوسٹس کی بہتات کے باوجود پاک افغان بارڈر پر واقع گاؤں خرلاچی میں عوامی رضاکاروں نے مبینہ طور پر تین خودکش حملہ آوروں میں سے ایک کو اپنی حراست میں لے لیا ہے، جبکہ دو افراد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ خودکش حملہ آور کو حوالے کرنے کیلئے حکومت عوام پر شدید دباؤ ڈال رہی ہے تاہم عوام کا کہنا ہے کہ اسے انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کے حوالے کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button