پاکستانی شیعہ خبریں

عوام ہمیں ووٹ دیکر ظالموں کو شکست دے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء اور قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں تحریک انصاف کے ساتھ اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ امید ہے ہماری عوام 8 فروری کو ٹھپہ خیمہ پر لگا کر ظالموں کو شکست دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 193 شکارپور اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی اپنے حلقے این اے 193 کے مختلف علاقوں والس آباد بڈو، گوٹھ قلندر بخش بھٹی اور مدیجی میں کارنرمیٹنگز کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے تحصیل صدر سید نوید علی شاہ، مستنصر مہدی ابڑو، سعید احمد خروس، محمد ملوک و دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک ملک گھیر عوامی جماعت ہے۔ جس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ اس بار ایم ڈبلیو ایم نے بھی الیکشن میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالوں سے پاکستان پر قبضہ حکمرانوں نے لوٹ مار کی ہے۔ اس بار مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں تحریک انصاف کے ساتھ اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ امید ہے ہمارے عوام 8 فروری کو ٹھپہ خیمہ پر لگا کر ظالموں کو شکست دیں گے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ نے کہا کہ شکارپور کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 193 شکارپور پر مجھے نامزد کیا گیا ہے۔ قوم 8 فروری کو ٹھپہ خیمہ پر لگا کر کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر والس آباد بڈو میں معززین اور نوجوانوں نے علامہ مقصود علی ڈومکی کی حمایت کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button