پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پشاور دھماکہ، دہشت گردوں کے ساتھ ریاست کی مفاہمتی پالیسی کا نتیجہ ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پشاور کی امامیہ مسجد میں دھماکے اور 40 سے زائد مومنین کی شہادت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا کب ادراک ہو گا۔گزشتہ چالیس سال میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ملت تشیع ہوئی ہے۔دہشت گردوں کے ساتھ لچک آمیز رویہ ملک و قوم کیلئے سنگین خطرات پیدا کر رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پشاور دھماکہ کالعدم جماعتوں کے دی جانے والی چھوٹ کا نتیجہ ہے، آئی ایس او

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،درندہ صفت عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں۔دہشت گردوں کے ساتھ ریاست کی مفاہمتی پالیسی نے مذموم عناصر کے حوصلے بلند کر رکھے ہیں۔

دہشت گرد عناصر کو سختی سے کچلے جانے کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button