پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، جامعہ شہید عارف الحسینی میں ’’ختم نبوت اور اتحاد امت کانفرس‘‘

شیعہ نیوز: پشاور کی معروف دینی درسگاہ جامعہ شہید عارف حسین الحسینی میں ہفتہ وحدت کے موقع پر ’’ختم نبوت اور اتحاد امت کانفرس‘‘ بمناسبت ولادت خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ، سنی علمائے کرام، مذہبی شخصیات، عمائدین، طلبہ اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے خطابات کیے اور عوام پر زور دیا کہ وہ معمولی اختلاف کو پس پشت ڈال کر اتحاد امت کی جانب آئیں، اختلافات کو ہوا دینے کی بجائے ایک دوسرے کے عقائد اور مقدسات کا احترام کریں، یہی مشن محمدی (ص) ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button