پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
سانحہ پشاور انتہائی افسوسناک، پاکستان نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، کاظم میثم
شیعہ نیوز:صوبائی وزیر زراعت، خوراک و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مسجد اور امام بارگاہوں کو نشانہ بنانے والوں کا تعلق نہ اسلام سے ہے اور نہ انسانیت سے ہے۔ یہ حملہ پاکستان کو عدم استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش ہے، پاکستان اس وقت نازک ترین اور مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لے کر ملک کو استحکام کے لیے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، سکیورٹی صورتحال کو خراب کرنے والے دراصل پاکستان کو مزید معاشی اور آئینی بحرانوں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ پوری قوم کو حالیہ بحران پر ملک کی فکر کرنی چاہیے۔